پاکستان
08 جون ، 2014

عمران خان کو جہاں کا مینڈیٹ ملا وہاںمکمل ناکام ہوگئے ، سعد رفیق

عمران خان کو جہاں کا مینڈیٹ ملا وہاںمکمل ناکام ہوگئے ، سعد رفیق

لاہور.....وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو جس صوبے کا مینڈیٹ ملا وہاں کی حکمرانی میں وہ کلی طور پر ناکام ہو گئے، تبدیلی یہ آئی ہے کہ خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی اور وزراء کی مراعات میں ڈیڑھ سو فی صد اضافہ کر دیا گیا ہے، لاہور میں فیض احمد فیض کے نام سے ایک نئی ٹرین سروس کے افتتاح کے موقع پربات چیت کرتے ہو ئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشیدنےمنی مارچ کےلئے عوامی ایکسپریس میں ایک کوچ کی ریزرویشن مانگی ہے، شیخ صاحب کو نوٹنکی کا حق حاصل ہے اور ٹرین مارچ کیلئے درخواست پرمثبت اندازمیں غورکررہےہیں،تاہم امید ہےشیخ صاحب مسافروں کی مجبوریوں کابھی احساس کریں گے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہو ئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کی طرز سیاست پر افسوس ہے،عمران خان خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکے.

مزید خبریں :