پاکستان
08 جون ، 2014

بھارت سے 350 سکھ یاتری 10روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

بھارت سے 350 سکھ یاتری 10روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

لاہور.....بھارت سے 350 سکھ یاتری واہگہ کے راستے10روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ،سکھوں کو لانےکےلئےجانے والی ٹرین کو بھارتی حکام نےاپنی حدود میں آنے کی اجازت نہیں دی،جس پر سکھ یاتریوں کوپیدل واہگہ بارڈر پارکرنا پڑا۔شدیدترین گرمی میں بھارت سے 350 سکھ یاتریوں کی واہگہ کے راستےپیدل پاکستان آمد،پسینے سے شرابور یاتری پاکستان پہنچےتوپھولوں کےہار پہناکراستقبال کیاگیا،بارڈر سےبسوں کےذریعے واہگہ ریلوےاسٹیشن لایاگیا،بھوجن سےتواضح کی گئی،سکھ یاتری مہمان نوازی سے خوش نظر آئے.سکھ یاتریوں نےبتایا،،وہ گورو ارجن دیو جی کی برسی میں شرکت کیلئے آئے ہیں، بھارتی حکام نےیہ کہہ کرپاکستانی ٹرین کو اپنی حدود میں جانے سے روک دیا کہ ٹرین کی کلیئرنس نہیں ہے،اس لئےپیدل آناپڑا،جتھے کے سربراہ ہردیو سنگھ کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف کے عوام امن چاہتے ہیں،اورچاہتے ہیں کہ ملکر ترقی کی منزلیں طے کی جائیں۔سکھ یاتری مختلف مقدس مقامات کی یاترا کےعلاوہ16 جون کو ڈیرہ صاحب کادورہ کریں گےاور17 جون کو واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے ۔

مزید خبریں :