08 جون ، 2014
لاہور.....وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےکہا ہےکہ عمران خان نے چھوٹے صوبوں کو نظر اندازکیا اور اب صوبائی تعصب پھیلارہے ہیں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا ہے، عمران خان کی سیاسی حکمت عملی میں چھوٹے صوبوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے،اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان بلوچستان کے زلزلہ متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے آواران نہیں گئے، بلکہ وہ تو تھر متاثرین کے پاس تک نہیں گئے،پرویز رشید نے کہا کہ بھتہ خوری سے متاثرہ کراچی کے عوام کےلئے بھی عمران خان نے کچھ نہیں کیا،کراچی میں جب بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ تھی تو عمران خان اُس وقت کہاں تھے؟