08 جون ، 2014
کراچی .......جنگ گروپ کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری " دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو "کے آخری روز بھی بڑی تعداد میں طلبہ کو رہنمائی فراہم کی گئی ۔ جنگ گروپ کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹر میں " دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو" کا آج آخری روز تھا۔ طلبہ و طالبات کو تعلیمی کیر ئیر کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ نمائش کے شرکاء نے تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی اس کاوش کو سراہا۔پہلے دو روز میں تقریباً 20 ہزار سے زائد افراد ایجوکیشن ایکسپو میں آئے ۔ طلبہ اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی رہنمائی ملی۔اس تعلیمی نمائش میں 40 غیر ملکی اور 46 پاکستانی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں نے اپنے اسٹالز لگائے۔دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو، نوجوان طلبہ کو مستقبل کی نئی راہیں فراہم کر نے کے لئے معاون رہا، طلباء طالبات نے ایسی سرگرمیوں کو اپنے تعلیمی کیر ئیر کے لئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔