پاکستان
08 جون ، 2014

جیو کی بندش جاری رہی تو احتجاجی تحریک چلائیں گے،افضل بٹ

گوجرانوالہپ........پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد افضل بٹ کا کہنا ہے کہ پیمرا نے جیو نیوز کو 15 دن بند کرکے انتہائی سخت سزا دی ہے۔ اگر یہ سلسلہ ایسا ہی رہا تو ہم بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ میں جیو آفس کے دورہ کے موقع پر جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھا کہ جیو اور جنگ کے لیے جو نو گو ایریاز بنائے گئے ہیں اب وہ ختم ہوجانے چاہئیں۔ 15 دن کی بندش اور ہرجانے کی سزا پہلے ہی پیمرا نے بہت زیادہ دے دی ہے ۔ پیمرا کی تاریخ کی یہ سب سے زیادہ سزا ہے اگر نو گو ائیرز ختم نہ ہوے تو پی ایف یو جے اپنے ورکرز کے لیے ایک بھرپور احتجاجی تحریک چلاے گی۔ آج تک پمرا نے جتنے فیصلے کئے یہ سب سے سخت سزا ہے، 15 دن کی بندش اور ایک کروڑ روپے جرمانہ۔ بہرحال میں سمجھتا ہوں پاک فوج اور آئی ایس آئی سمیت پوری قوم سمجھتی تھی 19 اپریل کو جو کوریج ہوئی آئی ایس آئی چیف کی تصویر دکھائی گئی وہ نہیں دکھائی جانا چاہئے تھی، قوم بھی جذباتی تھی اس حوالے سے جیو نے معافی بھی مانگ لی، جیو کو جرمانہ بھی ہوگیا۔ 15 دن کے لئے بند بھی کردیا گیا۔ اب میرا خیال ہے فوج اور آئی ایس آئی کو چاہئے کہ قانون نے جو راستہ اختیار کیا، قانون نے جو سزا دی وہ جیو بھگت لے تو وہ بھی اپنے دل سے غصہ نکال دیں۔

مزید خبریں :