پاکستان
09 جون ، 2014

کراچی ائرپورٹ حملہ،19 افرادشہید،10دہشتگرد مارے گئے

کراچی ائرپورٹ حملہ،19 افرادشہید،10دہشتگرد مارے گئے

کراچی.....کراچی ائرپورٹ پر دہشت گردوں کی بڑی کارروائی پاک فوج اور رینجرز کےجوانوںنےپسپا کردی۔بھرپورجوابی کارروائی میںپولیس اورائرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بھی حصہ لیا۔حملے کے نتیجے میں19 افراد جاں بحق جبکہ 10 دہشت گرد مارے گئے۔رات 11 بجکر 15 منٹ پر 8 سے 10 دہشت گرد کراچی ائرپورٹ کے ٹرمینل ون میں داخل ہوگئے۔ اوراندھادھندفائرنگ اوردھماکہ کرکےائرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایاجس کے فورا ًبعد رینجرز کے جوانوں نے ائرپورٹ پہنچ کر کارروائی شروع کی۔حملہ شدید تھا۔دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل گولہ بارود کا استعمال کیا جارہا تھاجس کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے بھی ائرپورٹ پہنچ گئےجس کے بعد تمام سیکیورٹی اداروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔رینجرز حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اے کے 47، دستی بم اور دیگر بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اسلحہ بھارتی ساختہ ہے یا نہیں۔اس کی تحقیقات کی جائیگی۔ ہلاک ہونے والوں میں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا۔ رینجرز کے مطابق دہشت گرد شکل سے ازبک لگتے ہیں۔حملے کے نتیجے میں رینجرز، پولیس ائرپورٹ سیکیورٹی فورس اور ائر کرافٹ انجینئر سمیت 18 افراد شہید ہوئے جبکہ کارگو کنٹینر بھی جل گیا۔سکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لیکر داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا،جبکہ گذشتہ رات سے کراچی ائرپورٹ پر تمام پروازیں معطل ہیں۔

مزید خبریں :