09 جون ، 2014
کراچی.........ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر حملے میں 1رینجرز اہلکار اور 11 اے ایس ایف کے جوان شہید ہوئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات 10 کے قریب حملہ آور 5، 5 کی ٹولیوں کی شکل میں ایئرپورٹ میں داخل ہوئے، 11بجکر 15 منٹ پر ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ ، آرمی کے دستے اور اے ایس ایف کی اسپیشل فورس نے ایک کمانڈ سینٹر بنایا جو سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں تھا اس دوران آپریشن کی پلاننگ کی گئی۔ 11 بجکر 20 منٹ پر رینجرز کے دستوں نے ائرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ساتھ مل کر کاروائی شروع کی۔میجر جنرل رضوان اختر نے کہا کہ پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ان کا مقصد صرف ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، اس تمام معاملے میں میڈیا کا رول بہت مثبت رہا، جو صورتحال تھی اسے بالکل اس طرح پیش کیا گیا۔