پاکستان
10 جون ، 2014

تحریک طالبان نے اے ایس ایف اکیڈمی پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

تحریک طالبان نے اے ایس ایف اکیڈمی پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

پشاور.......قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں ائیرپورٹ سیکورٹی فورس اکیڈمی پرحملے کی تصدیق نہیں کی لیکن کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرتےہوئےکہاہےکہ آج کی کارروائی گزشتہ کارروائی کاتسلسل ہے ۔ ترجمان تحریک طالبان پاکستان شاہد اللہ شاہد نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ آج کراچی میں اے ایس ایف اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، حکومت نے مذاکرات کو سیاسی اور جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا اور آج بھی وادی تیرہ پر بمباری کی گئی ہے۔

مزید خبریں :