11 جون ، 2014
سوات.....سوات میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی،واقعہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں ۔تحصیل کبل کے علاقے برا بانڈئی میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال متنقل کیا جارہا تھا کہ 2افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے ،جاں بحق ہونےوالوں میں ایک پولیس اہلکار نورالعابدین شامل ہے۔3 زخمیوں میں بھی ایک پولیس اہلکار ہے ۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔