پاکستان
11 جون ، 2014

کراچی ائیر پورٹ کے کارگو شیڈ سے مزید ایک لاش برآمد

کراچی ائیر پورٹ کے کارگو شیڈ سے مزید ایک لاش برآمد

کراچی ....کراچی ائیر پورٹ کے کارگو شیڈ سے مزید ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس طرح کراچی ایئرپور ٹ سانحے میں شہید افراد کی تعداد 28 ہوگئی۔ ترجمان سول ایسی ایشن کے مطابق کارگو شیڈ سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو شیڈ سے ملنے والی لاش کی شناخت متنازعہ ہوگئی ہے۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق لاش پر جیریز دناتا کے لوڈرکی یونیفارم ہے ، جبکہ موقع پر موجود اے ایس ایف حکام نے بھی لاش کو لاپتہ اے ایس ایف اہلکار کی حیثیت سے شناخت نہیں کیا ۔ اتوار کے روز کراچی ائیر پورٹ پر حملے میں شہید افراد کی تعداد 28 ہوگئی، جس میں 12 اے ایس ایف اہلکار شامل ہیں۔

مزید خبریں :