پاکستان
11 جون ، 2014

قانون کی حکمرانی کیلئے بار اور بینچ ایک ہیں، جسٹس عطا بندیال

قانون کی حکمرانی کیلئے بار اور بینچ ایک ہیں، جسٹس عطا بندیال

لاہور ....جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ بار اور بنچ کے تعاون سے ہی انصاف کی فراہمی آسان ہوسکتی ہے، قانون کی حکمرانی کےلیے بار اور بنچ ایک ہیں۔سپریم کورٹ کے جج مقرر کیے جانے پرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ انصاف کی فراہمی بنچ اوربارکی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے،ہائی کورٹ سے 32 سال سے وابستگی پرفخرہے، اس ادارے میں کامیابی اور ناکامی دونوں کا مزا چکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پیشہ انتہائی جذبے اورشوق کا متقاضی ہے، قانون کی حکمرانی کےلیے بار اور بنچ ایک ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہائیکورٹ کےتمام جج صاحبان بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں، قانون کےمطابق انصاف کی فراہمی بنچ اوربارکی ذمےداری ہے۔ اسے سے قبل لاہورہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس خواجہ امتیاز نے جسٹس عمر عطا بندیال کی خدمات کو شاندارخراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :