11 جون ، 2014
راولپنڈی.... راولپنڈی میں مکان کی چھت گرنے سے5 بچے جاںبحق اور2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈھوک للیال کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں مکان کی چھت خستہ حال ہونے کےباعث اچانک گر گئی۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دو سال سے سات سال کے درمیان ہیں ۔زخمی ہونے والے دو بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔