11 جون ، 2014
کوئٹہ ....بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کی نمازِ جنازہ کل کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔ نواب خیربخش مری کے صاحبزادے نواب زادہ چنگیز مری کا کہنا ہے کہ نواب خیر بخش مری کی تدفین تحصیل کوہلو میں واقع ان کے آبائی گاوں کہان میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ کوئٹہ میں کل ادا کی جائے گی۔ سینئر بلوچ قو م پرست رہنماء نواب خیر بخش مری گزشتہ 4 روز سے شدید علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے۔نواب خیربخش مری کی میت نجی اسپتال سےپی این ایس شفاکےسردخانےمنتقل کر دی گئی ہے۔