11 جون ، 2014
کراچی.....پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مسائل کا حل انتخاب نہیں انقلاب ہے،کینیڈا سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہو ئے طاہر القادری نےاپنی پاکستان آمد کی تاریخ کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ 23 جون کو پیرکی صبح اسلام آباد پہنچوں گا، حکومت پراعتماد نہیں، آمد کے موقع پرسیکیورٹی فوج سنبھالے۔ان کا کہنا ہے کہ ایڈوانس میں ایف آئی آر درج کرا رہا ہوں اور اگر مجھے کچھ ہو تو ذمہ دار وفاق اور پنجاب حکومت ہوگی،وزیراعظم سمیت 8 افراد ذمے دارہونگے جن میں نوازشریف، شہبازشریف، چودھری نثارخواجہ آصف، سعد رفیق، پرویز رشیدورانا ثناءاللہ اورعابد شیر علی کو شامل کیا جائے۔