پاکستان
12 جون ، 2014

کراچی ایئر پورٹ حملہ ،قوم سے سچ بولا جائے ،چوہدری نثار

کراچی ایئر پورٹ حملہ ،قوم سے سچ بولا جائے ،چوہدری نثار

اسلام آباد.....وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہےکہکراچی ایئر پورٹ کاواقعہ پر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ قابل مذمت ہے،قوم کے سامنے سچ بولا جائے،وفاقی وزیر نے سندھ حکومت ہائی کورٹ کے جج سے معاملہ کے جوڈیشل انکوائری کرائے، ان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے مارچ میں سندھ حکومت کو لکھا کہ پرانے ایئرپورٹ کے گیٹ غیرمحفوظ ہیں ،حکومت سندھ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی،کیا یہ ایئر پورٹ بھارت میں ہے کہ سندھ حکومت کی ذمہ داری نہیں، سندھ حکومت ہائی کورٹ کے جج سے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کرائے۔گزشتہ 5 ماہ میں وفاقی حکومت کی جو ذمہ داری تھی،وہ پوری کی گئی،سندھ حکومت کو مختلف اوقات میں 6 دہشتگردی کے الرٹ بھجوائے گئے۔رپورٹ میں باقاعدہ ان گیٹس کا حوالہ دیا گیا جو مکمل غیر محفوظ ہیں،تاہم حکومت سندھ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی،قوم کے سامنے سچ بولا جائے۔کراچی واقعہ پر معافی کابیان دینےوالوں نے وفاق کی 5 ماہ کی انٹیلی جنس اطلاع پرکیاکام کیا،دہشت گردوں کو حساس علاقے سے گزرنے اور پہنچنے تک رکاوٹ کیوں نہ ڈالی گئی،جب میں کراچی گیا تو وزیراعلیٰ اور آئی جی کو میٹنگ کی اطلاع دی گئی ،واقعہ ایئر پورٹ پر ہوا تو میٹنگ کسی اور جگہ منتقل کرنے کی کیا منطق تھی ۔

مزید خبریں :