کاروبار
12 جون ، 2014

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کا شیڈو بجٹ پیش کر دیا

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کا شیڈو بجٹ پیش کر دیا

کراچی........متحدہ قومی مومنٹ نے ملک بھر میں زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ وفاق سے صوبوں کو ملنے والے فنڈز ضلعی سطح پر خرچ ہونے چاہیئے۔ مالی سال 15-2014 کیلئے قبل ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کا شیڈو بجٹ پیش کیا گیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سرداراحمد کا کہنا تھا کہ زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ 40 ارب روپے حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو فنڈز کا اجراء ان کی آمدنی کی بنیاد پر ہونا چاہیئے اور وسائل اور ترقیاتی منصوبے بھی اسی تناسب سے ملنے چاہیئے۔سردار احمد کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وفاق کی طرح ہیلتھ انشورنس متعارف کرائے، بجٹ میں تعلیم اور صحت کو نظر انداز نہ کیا جائے،سماجی بہبود اور تعمیرات کے شعبوں میں فنڈز کی کرپشن کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کریں اور ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کریں۔

مزید خبریں :