کاروبار
12 جون ، 2014

پنجاب حکومت کاکوئی نیاٹیکس نہ لگانے کا عندیہ

پنجاب حکومت کاکوئی نیاٹیکس نہ لگانے کا عندیہ

لاہور ........پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں کوئی نیاٹیکس نہ لگانے کا عندیہ دیاہےاورکہاہے کہ صرف ان چند شعبوں کےٹیکس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جن کا کمزور معیشت کی حامل آبادی سے کوئی تعلق نہیں ۔پنجاب حکومت نے13جون کو بجٹ اجلاس بلا لیا۔صوبائی وزارت خزانہ حکام کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 1030 ارب روپے کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔اس میں 902 ارب این ایف سی ایوارڈ سے حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پہلے سے لاگو بعض ڈیوٹیوں اور خدمات کی شرح میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔ان حکام کےمطابق بجٹ میں 310ارب ترقیاتی کاموں کے لئے ، 90 ارب امن وا مان،60 ارب تعلیم،60 ارب صحت اور22 ارب توانائی کے لئےمختص کئے جانے کا امکان ہے۔میٹرو بس سروس کے لئے 30 ارب جبکہ لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 4 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ ملازمین کی تنخوہواں میں 10 فی صد اضافہ متوقع ہے۔ خدمات کے شعبے میں موجودہ 37خدمات کو بڑھا کر 43کیا جارہا ہے،رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 48 سے 50 ارب روپےکے محاصل ہونے کی توقع ہے،گزشتہ سال اس مد میں 37 ارب روپے کی وصولی کی تھی۔

مزید خبریں :