کاروبار
12 جون ، 2014

سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ کل پیش ہو گا

سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ کل پیش ہو گا

کراچی........مالی سال 15-2014 کےلیے سندھ کا بجٹ کل پیش ہو گا۔ سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم چھ کھرب 80ارب روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک کھرب 43 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔مالی سال 15-2014 کے بجٹ کی منظوری کیلئے سندھ کابینہ کا اجلاس جمعے کی سہ پہر طلب کرلیا گیا ہے۔نئے مالی سال کا بجٹ مجموعی حجم تقریباً680ارب روپے سے زائد رکھے جانے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ630ارب روپے بجٹ خسارہ 15سے20ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت سے محصولات کی مد میں470ارب روپے ملنے کا امکان جبکہ صوبائی حکومت کی آمدنی کا تخمینہ135ارب روپے متوقع ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئے مجموعی طور پر215ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10سے15فیصد اضافے کی تجویزہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے143ارب روپے اورضلعی ترقیاتی پروگرام کیلئے بجٹ25ارب روپےمختص کئے جانے کا امکان ہے۔پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے 22ارب روپے اورغیر ملکی فنڈز دو دیگر منصوبوں کیلئے27ارب روپے مختص کی توقع ہے۔صوبے میں امن و امان کیلئے بجٹ میں55ارب روپے رکھنے کی تجویززیرغورہے۔ سندھ پولیس کیلئے بجٹ میں 48ارب سے زائد رینجرز ،عدالتوں ،ایف سی اور محکمہ جیل کے لئے8ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں 12ہزار نئی ملازمتیں بھی دی جائیں گی۔10ہزارپولیس اہلکار اور2ہزار محکمہ صحت میں بھرتیاں ہونگی۔بجٹ میں پولیس ،تعلیم اور صحت میں نئی بھرتیوں کیلئے 6ارب69کروڑروپے مختص تعلیم کے بجٹ میں 9فیصد اضافہ کیا جارہا ہے ۔ محکمہ تعلیم کا ترقیاتی بجٹ میں10ارب روپے اضافہ ہوگاطلبہ و طالبات کو وظائف کی مد میں 1.5ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :