پاکستان
13 جون ، 2014

بھارتی وزیر اعظم کا پاکستانی ہم منصب کو خط،کراچی حملے کی مذمت

بھارتی وزیر اعظم کا پاکستانی ہم منصب کو خط،کراچی حملے کی مذمت

اسلام آباد.....بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو جوابی خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کے دورہ بھارت کو سراہا ہے ،جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گرد حملے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔لکھے گئے خط کے متن کے مطابق نریندر مودی نے خط میں لکھا ہے کہ آپ کےخط کاشکریہ ، دورہ بھارت کے بارے میں جذبات کی قدر کرتا ہوں،آپ اوردیگرغیرملکی قابل احترام شخصیات کی آمدسےتقریب کوخصوصی اہمیت ملی،حلفیہ تقریب کا اجتماع خطے میں جمہوریت کے استحکام کا آئینہ دارتھا۔ دونوں ممالک کے درمیان پرامن، دوستانہ اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات نئی نسل کیلئے ترقی کے نئے راستے کھولیں گے،میں اور میری حکومت آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے،ہمارے تعلقات سےعدم تشددپر مبنی ماحول پیدا ہو گا،امید ہے کہ باہمی امور پر تبادلہ خیال سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خط میں کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

مزید خبریں :