کاروبار
13 جون ، 2014

اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایاکاری میں اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایاکاری میں اضافہ

کراچی ....اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے 2 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایاکاری سے روپے کی قدر کو بھی استحکام مل رہا ہے۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایاکار سرگرم نظر آرہے ہیں ۔حکومت کی جانب یو بی ایل کے شیئرز کی فروخت میں بھی عالمی سرمایاکاروں کی زبردست دلچسپی نظر آئی ۔دورسری جانب فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں غیر ملکی سرمایاکاری میں اضافے سے روپیہ بھی گزشتہ 4 روز میں 20 مستحکم ہوکر انٹر بینک میں 98 روپے 40 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یو بی ایل کے شیئرز کی فروخت سے ملنے والے 31 کروڑ ڈالر سے روپے کے مقابلے ڈالر مزید کمزور ہوسکتا ہے ۔

مزید خبریں :