13 جون ، 2014
کراچی .....انڈسٹری کیلئے گیس مہنگی کرنے کے اعلان سے صنعتکار تشویش میں مبتلا ہیں۔نئے بجٹ میں گیس پر عائد ٹیکسز میں اضافے کو صنعتکاروں نے مسترد کردیا ہے۔یکم جولائی سے حکومت نے صنعتوں کے لیے گیس انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس 100روپے سے بڑھاکر 300روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیمنٹ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی پیداواری لاگت زائد ہونے کے باعث ملکی مصنوعات کو عالمی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے۔گیس کی قیمتوں میں کیئے جانے والے اضافے سے پاکستانی مصنوعات کی مسابقت دیگر ممالک کے مقابلے مزید متاثر ہوگی اور ایکسپورٹس کو دھچکا لگے گا۔ایکسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گیس پر عائد ٹیکسز میں اضافے کو واپس لے۔