13 جون ، 2014
ممبئی ..... پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے مقبول ترین پنجابی گانے "میں تنو سمجھا واکی" کو بالی ووڈ پروڈیو سر کرن جو ہر نے اپنی آنے والی نئی فلم ہمٹپی شرماکی دلہنیامیں شامل کر لیا ہے لیکن اس بار اس گانے کو فلم عاشقی ٹو کے گانے" تم ہی ہو "سے شہرت پانے والے گلوکار ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔"سمجھا واں کی" کے بو لوں پر مبنی اس گانے میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کو دکھایا گیا ہے جو ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس فلم کو مایہ ناز ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جو ہر پروڈیو س کررہے ہیں جس میں عالیہ بھٹ نا صرف کرینہ کپور کی فین ہیں بلکہ ایک پنجابی لڑکی کے روپ میں بھی نظر آئے گی جبکہ دیسی ہیرو ورون دھون چھوٹی مو ٹی نو ک جھوک اور شرا رتوں کے ساتھ اپنی دلہنیا کی تلاش میں مصروف ہیں۔ یہ رومانٹک کامیڈی فلم ہمپٹی شر ما کی دلہنیا اس سال11جولائی کو عام نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔