پاکستان
13 جون ، 2014

جیو کی بندش کے خلاف صحافیوں کا سندھ اسمبلی سے واک آؤٹ

جیو کی بندش کے خلاف صحافیوں کا سندھ اسمبلی سے واک آؤٹ

کراچی......سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران جیونیوز کی بندش کے خلاف صحافیوں نے احتجاجاً علامتی واک آؤٹ کیا۔ صحافی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پرویز رشید صحافی اداروں کی آزادی کی بات کرتے رہے اور وزیردفاع نے یہ پول کھول دیا کہ جیو نیوزکی بندش سے متعلق سمری وزیراعظم میاں نواز شریف نے منظور کی ہے۔ جیونیوز کی بندش کے خلاف سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران صحافیوں نے علامتی واک آؤٹ کیا۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری امین یوسف کا کہنا تھاکہ وزیراطلاعات پرویز رشید مارشل لاء کی باقیات ہیں،میڈیا کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ امین یوسف نے صحافیوں کی جانب سے 6 مطالبات پیش کیے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر جی ایم جمالی نےکہا کہ ن لیگ کے کارکن کو پیمرا کا چیئرمین لگا دیا گیا ہےجبکہ وزیر اعظم نواز شریف بھی جیونیوز کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے ۔انہوں نے بتایاکہ جیو کو بند کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور وزیردفاع خواجہ آصف نے پول کھول دیا کہ وزیر اعظم نے ہی جیو نیوز کی بندش کی منظوری دی ۔ وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کی پریس گیلری پہنچ کر صحافیوں سے مذاکرات کیے ان کا کہنا تھاکہ جیونیوزسمیت کسی بھی چینل کی بندش کے خلاف ہیں ۔جیو نیوز کراچی کے بیورو چیف فیصل عزیز خان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کیبل آپریٹرز سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرائے اور جیو کے دوسرے چینلز کوبھی کھلوائے۔وزیراطلاعات سندھ کی یقین دہانی پر صحافیوں نے علامتی واک آؤٹ ختم کردیا۔

مزید خبریں :