13 جون ، 2014
واشنگٹن .......امریکی صدر نے عراق میں جاری کشیدگی کے خلاف عراق میں امریکی فوجی آپریشن کے امکان کو مسترد کر دیا۔امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری کشیدگی سے نمٹنے کے لیے امریکی فوجی نہیں بھیجے جائیں گے، لیکن خطے کی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیئے دیگر آپشنز پر غور کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ عراقی رہ نماؤں کو فرقہ ورانہ اختلافات بھلا کر خود حالات پر قابو پانا ہوگا،ادھر دوسری طرف عراقی حکومت دارالحکومت بغداد کے دفاع کے لیے تیاریاں کررہی ہیں،باغی مسلسل بغداد کی جانب پیش کررہے ہیں،ملک میں شدید فرقہ وارانہ کشیدگی بھی پائی جاتی ہے،شمال میں کردوں نے بھی اپنے علاقے محفوظ بنانے کے لیے پوزیشنیں لینا شروع کردی ہیں۔