پاکستان
13 جون ، 2014

کراچی:طوفان ’’نانوک‘‘کے باعث طغیانی،عوام انجوائے کرنے ساحل پہنچ گئے

کراچی:طوفان ’’نانوک‘‘کے باعث طغیانی،عوام انجوائے کرنے ساحل پہنچ گئے

کراچی.......کراچی کے شہری ایسے ہیں کہ کوئی ہنگامہ، کوئی طوفان انہیں نہیں ڈراسکتا، کراچی کے ساحل پر پانی کی اونچی اونچی لہروں سے ڈرنے کے بجائے عوام انجوائے کرنے پہنچ گئے۔ کراچی کے ساحل کی ویسے تو بات ہی نرالی ہےلیکن جب پانی کی لہریں اپنے جوبن پرہوں تو ساحل کا حسن اور تفریح کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ سمندری طوفان’’نانوک‘‘ کی وارننگ جاری کردی گئی ہےمگر بلند و بالا لہروں سے خوف کے بجائے بچے،بوڑھے اورخواتین سمیت ہر عمر کے فرد نے خوب لطف اٹھایا۔انتظا میہ نے سمندری طغیانی کےپیش نظر دفعہ 144کے تحت ساحل پر نہانے کی پابندی کا اعلان کردیا ہے لیکن منچلے نوجوان توساحل پر حفاظتی دیوار پر بیٹھنے سے بھی گریز نہیں کررہے۔ تفریح اورموج مستی اپنی جگہ لیکن سیانے کہتے ہیں کہ آگ اور پانی سے کھیل نہیں کھیلا جاتا اس لیے شدید لہروں کی زد میں آکر کسی پچھتاوے سےپہلے احتیاط کی جائے تو بہتر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان نانوک کے باعث اونچی اونچی موجوں کی یہ مستیاں اتوار کے روز تک جاری رہیں گی۔

مزید خبریں :