13 جون ، 2014
کراچی.......سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا ہےکہ پیمرا ثبوت اور ریکارڈ پیش کرے کہ جیونیوز نے کب اور کہاں ملک دشمنی کی ہے۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں جیو نیوزکے مرکزی دفتر کے باہر آزادی گلی میں احتجاجی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سینئر صحافی مظہر عباس کا مزید کہنا تھا کہ بحران کی اصل خبر حامد میر پر حملہ ہے۔