14 جون ، 2014
پشاور......خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع اور فاٹا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، ہزارہ،مالاکنڈ ڈویژن ، خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 264 کلومیٹر دورافغانستان میں ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں 50کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔