دنیا
14 جون ، 2014

عبداللہ عبداللہ یا اشرف غنی ،افغانستان کا نیا صدر کون۔۔؟ووٹنگ جاری

عبداللہ عبداللہ یا اشرف غنی ،افغانستان کا نیا صدر کون۔۔؟ووٹنگ جاری

کابل.....افغانستان میں صدارتی انتخاب کے حتمی مرحل کےلیے پولنگ جاری ہے۔عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی آمنے سامنے ہیںافغان صدارتی انتخابات اس سال اپریل میں ہوئے تھے تاہم کوئی امیدوار صدارت کے لیے درکار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا،جس کے بعد دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں سابق وزیرخارجہ عبداللہ عبداللہ 45 فیصد ووٹ لے کر سرفہرست رہے۔ان کے قریب ترین حریف سابق وزیرخزانہ اشرف غنی کو 13 فیصد ووٹ ملے۔ جبکہ زلمے رسول ساڑھے 7 لاکھ ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔اپریل میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلیوں کے الزامات پر انتخابی عملے کے ہزاروں کارکن برطرف اور لاکھوں ووٹ مسترد کیے جاچکے ہیں اور ووٹرز کو دوبارہ ووٹ ڈالنے کا حق بھی دیا گیا ہے۔انتخابات کے موقع میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :