15 جون ، 2014
راولپنڈی........پاک فوج نےشمالی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن شروع کرنےکاباقاعدہ اعلان کردیا ہے،پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن حکومت کی ہدایت پرشروع کردیاگیاہے،آپریشن مقامی اورغیرملکی دہشت گردوں کےخلاف شروع کیاگیاہے جبکہ آپریشن کانام"ضرب عضب"رکھاگیاہے۔سیکیورٹی فورسزکودہشتگردوںکےٹھکانےختم کرنےکامشن سونپاگیاہے۔اعلان کے بعد پاک فوج شمالی وزیرستان میں غیرملکی دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کی جا ئے گی ۔آئی ایس پی آر کے جا ری کردہ اعلامیہ کے مطابقشمالی وزیرستان میں رہنےوالےمحب وطن اورپرامن لوگ ہیں،دہشت گردکارروائیوں سےملک کی ترقی اورمعاملات زندگی کونقصان پہنچ رہاہے،دہشت گردوں نےشمالی وزیرستان میں معمولات زندگی معطل اورلوگوں کوخوف زدہ کیاہواہے،آپریشن غیرملکی دہشت گردوں کےخلاف شروع کیاگیاہے،آپریشن میں دہشتگردوں کےٹھکانوں کونشانہ بنایاجا ئیگا۔