پاکستان
16 جون ، 2014

سندھ بھرمیں دفعہ144نافذکردی گئی

سندھ بھرمیں دفعہ144نافذکردی گئی

کراچی......سندھ بھرمیں دفعہ 144نافذ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراطلاعات شرجیل میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ شمالی وزیرستان آپریشن کے تناظر میں کیا گیا ہے۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے اس حوالے سے انہیں اعتماد میں لیں گے،سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطہ کریں گے کہ جلسے جلوس نہ کریں تاکہ جلسے جلوسوں سے دہشت گرد فائدہ نہ اٹھاسکیں۔

مزید خبریں :