17 جون ، 2014
لاہور....لاہور میں تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں کارروائی کے دوران پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسپتال ذرائع ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب لاہورپولیس کاتحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ کےاِردگردرکاوٹیں ہٹانے کیلئےآپریشن جاری ہے، منہاج القرآن کےڈنڈا بردارکارکنوںکی مزاحمت کی وجہ سےعلاقہ میدانِ جنگ بناہوا ہے،پولیس نےانہیں منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی تو کارکنوں نےپتھراؤ اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ رات ڈھائی بجے پولیس کی بھاری نفری نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ اور طاہر القادری کی رہائش گاہ کے اردگرد رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کارروائی کا آغاز کیا، بلڈوزرز، کرینیں اور ہیوی مشینری بھی پولیس کے ساتھ تھی، مگرمنہاج القرآن کے ڈنڈابردار کارکن سامنےآگئے، پولیس نےمنتشرکرنےکیلئےشیلنگ کی توڈنڈا بردارکارکنوں نےڈنڈے ہی نہیں برسائے، پتھراؤ کیا اورہوائی فائرنگ بھی کردی۔ پولیس نےواٹر کینن کےذریعے بھی منتشر کرنے کی کوشش کی۔ صبح ڈی سی او محمد عثمان اورڈی آئی جی آپریشن رانا جبار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نےمنہاج القرآن انتظامیہ کو رکاوٹیں ہٹانےپر قائل کرنے کی کوشش کی،مگرناکام رہے،اس کے ساتھ ہی علاقہ پھرمیدانِ جنگ بن گیا۔