پاکستان
17 جون ، 2014

عرصے سے لگے بیریئرزکو ہٹانا فتنے کے برابرہے، فاروق ستار

عرصے سے لگے بیریئرزکو ہٹانا فتنے کے برابرہے، فاروق ستار

اسلام آباد.....متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے گھرپرشب خون ماراگیا،عرصے سے لگے ہوئے بیریئرزکو ہٹانا فتنے کے برابرہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہپنجاب حکومت نےجارحیت کامظاہرہ کیا اور پرامن مظاہرین پرگولیاں برسائی گئیں، اب واضح ہوگیا ہے کہ جمہوریت کے اصل دشمن کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کو تعین کیا جائے۔فاروق ستار نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ منہاج القرآن سیکریٹریٹ واقعے میں ہلاکتوں کے خلاف کل یوم سوگ منائے گی۔

مزید خبریں :