17 جون ، 2014
کراچی.....متحدہ قومی موومنٹ نے لاہورمیں پولیس کے ہاتھوں دوخواتین سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی شہادت پر کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کااعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تاجر، صنعتکار، دکاندار، ٹرانسپورٹرزیوم سوگ میں شرکت کریں۔ رابطہ کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ تاجر، صنعتکار، ٹرانسپورٹرز کاروباراوردیگرسرگرمیاں رضاکارانہ طورپر بندرکھیں۔