پاکستان
17 جون ، 2014

دیر سے آنے والا انقلاب اب جلد آئے گا،طاہر القادری

دیر سے آنے والا انقلاب اب جلد آئے گا،طاہر القادری

لاہور.....منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہناہے کہ جوانقلاب دیر سے آنا تھا ، اب جلدی آئے گا،کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گےو قتل کا مقدمہ نواز شریف اور شہبازشریف کے خلاف درج کرائیں گے ۔لاہور میں وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہو ئےان کا کہنا تھاکہ ریاستی دہشت گردی کے پیچھے 3 مقاصد تھے، 4 سال سے بیریئرز لگے ہوئے تھے، بتایا جائے کہ بیریئرز کی وجہ سے لوگوں کو کیا مشکلات تھیں، ریاستی دہشت گردی کا مقصد بیرِیئرز ہٹانا نہیں تھا بلکہ اس کے اغراض و مقاصد کچھ اور تھے۔ان کا کہنا ہے کہ پرامن کارکنوں پرسیدھی فائرنگ کی گئی،رات کو سوئے ہوئے کارکنوں پرحملہ کیا گیا،لیکن میرا کارکنوں کو یہ ہی ہدایت کے کہ تم پر گولی بھی چلے توجوابی فائرنگ نہ کرنا ورنہ کارکن بھی فائرنگ کر سکتے تھے اورکئی پولیس اہلکاراور افسران بھی مارے جاتے لیکنکارکنوں کی بہادری پرانہیں سلام پیش کرتا ہوںلیکن کا خون رائیگاں نہیں جائے گااور جوانقلاب دیر سے آنا تھا ، اب جلدی آئے گا۔جوزخمی تشویشناک حالت میں ہیں ان کیلئے دعا کرتا ہوں، لیکن زخمیوں کا اسپتالوں میں علاج بھی نہیں کیا جارہا،واقعے کی ایف آئی آر وزیراعظم نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف درج ہوگی ۔طاہرالقادری ایک مرتبہ پھر اعلان کیا کہ پاکستان کی جنگ لڑوں گا ،غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑوں گا ،حکمرانوں نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کردی ہے۔

مزید خبریں :