پاکستان
17 جون ، 2014

رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹ اور کاروبار بندرکھنے کی اپیل واپس لے لی

 رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹ اور کاروبار بندرکھنے کی اپیل واپس لے لی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز،دکانداروں اورچھوٹے تاجروں کی درخواست پر تفصیلی غورکے بعد یوم سوگ کی اپیل پر نظرثانی کرتے ہوئے کراچی سمیت پاکستان بھرکے ٹرانسپورٹرز،تاجروں اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل بروزبدھ پرامن یوم سوگ کے موقع پر اپنی ٹرانسپورٹ اورکاروبارمعمول کے مطابق جاری رکھیں ۔رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاہورمیں پولیس کی جانب سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹریٹ پر یلغار اوروحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں جس میں نوجوان کارکنوں اورخواتین کی شہادت کے سوگ میں سیاہ پرپرچم لہرائیں اورپرامن طریقے سے اپنااحتجاج رجسٹرڈکرائیں اورسانحہ لاہورکے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکریں ۔واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے سانحہ لاہورپر یوم سوگ منانے اورعوام سے کاروباراورٹرانسپورٹ بندرکھنے کی اپیل کی تھی جسے ٹرانسپورٹرز اور تاجربرادری کی اپیل کے بعد نظرثانی کرتے ہوئے واپس لے لیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :