پاکستان
17 جون ، 2014

وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب استعفیٰ دے دیں:عمران خان

وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب استعفیٰ دے دیں:عمران خان

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےلاہور میں عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا الله استعفیٰ دے دیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نہتے لوگوں پر گولی چلانا جمہوریت نہیں فاشزم ہے،شہباز شریف سمیت واقعے کے ذمہ دارتمام افراد استعفیٰ دے دیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں پر پولیس تشدد کا مقصد طاہر القادری کی ممکنہ تحریک کو روکنے کے لیے خوف پھیلانا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 27 جون کو بہاولپور کے جلسے میں وہ 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کی ڈیڈ لائن دیں گے،اگر مقررہ وقت میں تصدیق نہ ہوئی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

مزید خبریں :