18 جون ، 2014
لاہور.....لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں2 خواتین سمیت 6 افراد کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین نے نماز جنازہ پڑھائی۔نمازِ جنازہ کے بعد میتوں کو تدفین کے لیے مقامی قبرستان لے جایا گیا۔نمازجنازہ میں مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالہٰی، تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشیداورعبدالعلیم خان بھی شریک تھے،جبکہ جاں بحق افراد کے رشتےداروں اور عام افراد نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔