پاکستان
18 جون ، 2014

لگتا ہے چھوٹا بھائی بڑے بھائی کی حکومت کیخلاف سازشیں کررہا ہے،اعتزاز

 لگتا ہے چھوٹا بھائی بڑے بھائی کی حکومت کیخلاف سازشیں کررہا ہے،اعتزاز

اسلام آباد....سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب پولیس پر مقتدر ہیںمگر انہوں نے پنجاب پولیس کو تشدد سے نہیں روکا۔ شوباز شریف نے واقعے کے بعد مگر مچھ کے آنسو بہائےان کی روہانسی شکل نے کسی کو متاثر نہیں کیا۔خواتین اور بچیوں پر تشدد قابل قبول نہیں ہے۔اسلام آباد میں سینیٹر اعتزاز احسن نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ چھوٹا بھائی بڑے بھائی کی حکومت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے سندھ میں گورنر ایم کیو ایم کا رکھا ہے اور ہمیں سبق دیتے ہیں کہ ایم کیو ایم بہت بری ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق میں اتنی جرات ہے تو کہیں یا گورنر رہے گا یا میں رہوں گا۔کل سعد رفیق نے ایم کیو ایم کے خلاف بیان دیا، وہ پہلے ایم کیو ایم کےگورنر کو تو فارغ کر دیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے رائیونڈ محل کی سٹرکوں سے رکاوٹیں ہٹائے۔ماڈل ٹائون لاہور میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے بنگلوں کی سیکیورٹی کی وجہ سے سٹرکیں بند ہیں پہلے وہ کھولیں۔ پہلے اپنے گھر کو صاف کر پھر کسی کی طرف انگلی اٹھائیں۔

مزید خبریں :