18 جون ، 2014
لاہور......ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو لاہور میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔پولیس کے مطابق ایم این اے طاہرہ آصف اپنی بیٹی اور ڈرائیور کے ہمراہ علامہ اقبال ٹاؤن میں پھل خرید رہی تھیں۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار دو افراد ان کے پاس آئے اور ڈکیتی کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ طاہرہ آصف کو پیٹ میں دو گولیاں لگیں۔ انہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال پہنچا دیا گیا۔ طاہرہ آصف کی بیٹی اور ڈرائیور واقعے میں محفوظ رہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایم این اے طاہرہ آصف پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔