پاکستان
18 جون ، 2014

طاہرہ آصف پر فائرنگ ،الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت

طاہرہ آصف پر فائرنگ ،الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت

لندن.....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر لاہور میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ الطاف حسین نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہےکہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعا کریں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طاہرہ آصف کومتعدد گولیاں لگی ہیں اور وہ شیخ زید اسپتال میں موت وزندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں ۔ الطاف حسین نے کہاکہ وہ خود بھی اللہ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ طاہرہ آصف کوزندگی دے اورصحت کاملہ عطا فرمائے ۔

مزید خبریں :