18 جون ، 2014
لاہور.......لاہورپولیس نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی2ایف آئی آر درج کی ہیں، ایک ایف آئی آر گاڑیاں توڑنے والےگلوبٹ کےخلاف ہے، دوسری ایف آئی آراصل واقعے کی ہے جو ڈاکٹر طاہر القادری کے بیٹےحسین محی الدین سمیت 53نامزد اور تقریباً 3ہزار نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کی گئی ہے۔ دونوں مقدمات تھانا فیصل ٹاؤن میں پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں، گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والے گلو بٹ پر مقدمے میں دفعہ 427اور دفعہ 506لگائی گئی ہیں۔ دوسرا مقدمہ دہشت گردی،قتل، اقدامِ قتل، سرکاری کام میں مداخلت، پولیس مقابلے اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں ڈاکٹرطاہرالقادری کے بیٹے حسین محی الدین ،جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سمیت 53نامزد اور 3ہزار کے قریب نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔