پاکستان
18 جون ، 2014

باجوڑ میں نادرا کے دفاتر میں جنریٹر خراب، عوام کو مشکلات

باجوڑ میں نادرا کے دفاتر میں جنریٹر خراب، عوام کو مشکلات

باجوڑ........باجوڑایجنسی میں نادرا کے دفاتر میں جنریٹر خراب ہونے کے باعث شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ باجوڑایجنسی کے سول کالونی خار اور تحصیل اتمان خیل قذافی میں قائم نادرا دفاتر میں تمام جنریٹر خراب ہیں۔ دوردراز علاقوں سے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے آنے والے افراد مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ روزانہ نادرا دفاتر کے طواف کرتے ہیں مگر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے انتظار کے بعد واپس آنا پڑتاہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا دفاتر میں جنریٹر جلد از جلد ٹھیک کیے جائیں تاکہ ان کے شناختی کارڈ آسانی سے بن سکیں۔ نادرا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کو مسئلے کے بارے میں بتایا ہے تاہم اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید خبریں :