پاکستان
19 جون ، 2014

طالبان کی دہشت گردی اورریاستی بربریت جاری ہے، لیاقت بلوچ

  طالبان کی دہشت گردی اورریاستی بربریت جاری ہے، لیاقت بلوچ

لاہور......ملی یکجہتی کونسل کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔ پاکستان میں ریاستی اداروں کی قانون شکنی کے بعد حکومت اورطالبان میں فرق ختم ہوگیاہے۔ایک طرف طالبان کی دہشت گردی ہے تودوسری جانب ریاستی اداروں کی بربریت ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہورپنجاب حکومت کے ماتھے پرکلنک کاٹیکہ ہے۔جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوں وزیراعلی پنجاب اوروزیرقانون عارضی طورپرحکومت سے الگ ہو جائیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی حکومت جب بھی آتی ہے یہ سیاسی ،دینی جماعتوں،سرکاری ملازمین اورڈاکٹروں کےساتھ منفی رویہ اختیار کرتی ہے۔اگرحکومت اس سانحے سے لاعلم ہے تویہ اس کےلئے باعث شرم ہے۔

مزید خبریں :