19 جون ، 2014
لاہور......سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک اور زخمی لاہورکےجناح اسپتال میں دم توڑ گیا،جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد9ہو گئی۔جناح اسپتال ذرائع کے مطابق رضوان نامی زخمی کی حالت تشویش ناک تھی،ڈاکٹروں نےاس کی جان بچانےکی سر توڑ کوشش کی مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑ گیا۔اس کےبعدسانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد9 ہو گئی ۔جناح اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایاکہ سانحے کے15زخمی ابھی بھی اسپتال میںزیرِعلاج ہیں۔ان میں سے3زخمی انتہائی نگہداشت وارڈ 6زخمی آرتھوپیڈک وارڈ اور6زخمی سرجیکل یونٹ2 میں زیرِ علاج ہیں۔دوسری جانب اسپتال کی ایمرجنسی کےداخلہ گیٹ کےاندر اور باہر ڈاکٹرطاہرالقادری کی تصاویر والےپوسٹرز لگا دیئے گئےہیں،جبکہ اسپتال میں ایک انفرمیشن ڈیسک بھی قائم کر دیا گیاہے۔