پاکستان
19 جون ، 2014

شمالی وزیر ستان میں آپریشن کی کامیابی قومی اتحاد سے وابستہ ہے،نواز شریف

شمالی وزیر ستان میں آپریشن کی کامیابی قومی اتحاد سے وابستہ ہے،نواز شریف

اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کی فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے۔اس میں کامیابی قومی اتحاد سے وابستہ ہے ۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں کا اجلاس ہوا۔ صدارت وزیراعظم نواز شریف نے کی۔ اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آپریشن کی کامیابی قومی اتحاد سے وابستہ ہے۔ پاکستان اپنی تاریخ کی فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے ۔ انشا اللہ اس جنگ میں دہشت گردوں کو شکست ہو گی ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شورش زدہ علاقوں میں جوانوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور نقل مکانی کرنے والے افراد کی دیکھ بھال کے لیےخیبرپختون خواحکومت کو تمام وسائل فراہم کیےجائیں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سانحہ لاہور پر بریفنگ بھی دی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ انصاف پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :