پاکستان
19 جون ، 2014

گلو بٹ کو14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

گلو بٹ کو14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور.....گلو بٹ کو14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ماڈل ٹاؤن واقعہ کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے گلوبٹ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ ایس پی نے گلو بٹ کے جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے گلو بٹ کو14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلو بٹ کی پیشی کے موقع پرگلو بٹ کو وکلا اور شہریوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنا یا تھاجس کے بعد پولیس ملزم گلو بٹ کو عدالت میں پیش کئے بغیر ہی واپس لے گئی تھی۔

مزید خبریں :