19 جون ، 2014
لاہور........ماڈل ٹاؤن واقعے پرتحریک منہاج القرآن کی جانب سے ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تھانہ فیصل ٹاؤن میں درخواست جمع کرادی گئی ۔درخواست میں وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ شہبازشریف سمیت 6 وزراء، پولیس افسران اور دیگر کو نامزد کیاگیا ہے۔ یہ درخواست ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن منہاج القرآن جوادحامد کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا، مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا،خالدرانجھا اور رحیق عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔درخواست میں وزیراعظم نوازشریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف سمیت 6وزراء، حمزہ شہباز، گلو بٹ اور پولیس افسران کو نامزد کیاگیاہے۔ نامزد پولیس افسران میں ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی سول لائنز، ایس پی اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن، تھانہ ماڈل ٹاون، کاہنہ اور نشترٹاؤن کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ درخواست تھانہ فیصل ٹاؤن کےنائب محررعنصرامین نےوصول کی۔ق لیگی رہنما کامل علی آغا کاکہنا ہے کہ حکومت ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں ہے ۔محرر نے کہاکہ ایس ایچ او15منٹ بعد آجائیں گے، لیکن آدھ گھنٹہ تک انتظار کے باوجود وہ نہ آئے۔