پاکستان
19 جون ، 2014

پی آئی اےجہازوں کےپرزوں کی چوری کاانکشاف،ڈپٹی جنرل منیجرگرفتار

پی آئی اےجہازوں کےپرزوں کی چوری کاانکشاف،ڈپٹی جنرل منیجرگرفتار

کراچی.........پی آئی اے کے جہازوں کے پرزوں کی چوری اور فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے نے پی آئی اے کے جہازوں کے پرزوں کی چوری اور فروخت کے الزام میں پی آئی اے کے ڈپٹی جی ایم شاہد اعجاز اور نجی کنٹریکٹر عبدالوہاب کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پی آئی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچاچکے ہیں۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائرکٹرزبیرپیچوہو کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکےجہازوں کےپرزوں کی چوری اورفروخت کاانکشاف ایف آئی کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی میں سامنےآیا۔زبیرپیچوہو کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اےکےڈپٹی جی ایم پروکیورمنٹ شاہداعجاز اور نجی کنٹریکٹر عبدالوہاب کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان جہازوں کے قیمتی اور حساس پرزے چراتے اور پھر فروخت کرتے تھے، ملزمان پرزے چرا کر فروخت کرنے سے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے پروکیورمنٹ اینڈ لاجسٹکس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی تھیں، ڈائرکٹر ٹریننگ انجم امین مرزا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ لاجسٹکس مقرر کیے گئے۔

مزید خبریں :