پاکستان
19 جون ، 2014

شمالی وزیرستان کی آبادی آپریشن سےمشکلات کاشکارہے، اسفندیارولی

شمالی وزیرستان کی آبادی آپریشن سےمشکلات کاشکارہے، اسفندیارولی

پشاور.......عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی آبادی آپریشن سےمشکلات کا شکار ہے، سوچنا چاہیے کہ شمالی وزیرستان کے شہریوں نے غیرملکیوں کو پناہ کیوں دی۔ اسفند یار ولی کا مزید کہنا تھا کہ واضح کر دیں کہ خیبر پختونخوا کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، جب تک پاکستان اور افغانستان بیٹھ کر لائحہ عمل تیار نہیں کرتے، مسئلہ حل ہونے والا نہیں،افغان صوبے کنڑ سے ہم پر حملے ہو رہے ہیں لیکن وزیرستان سے افغانستان پر حملوں کا ذمے دار کون ہے۔

مزید خبریں :