20 جون ، 2014
ٹانک......ٹانک میں بس اور موٹرسائیکل کے تصادم میں 3افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ درہ پیزو روڈ پر پیش آیا ۔ جب بنوں جانےوالی مسافر بس موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔ جس سے موٹرسائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ موٹرسائیکل سوار وں کو بچانے کی کوشش میں بس درخت ٹکراگئی۔ جس سے بس میں سوار تین افراد بھی زخمی ہوئے ۔ لاشوں اور زخمیو ں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواراٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیاگیاہے۔